نماز کے بعد کے اذکار
نماز کے بعد کے اذکار کرنا نہایت ضروری ہے. کیونکہ اس سے ہماری نماز کا ثواب زیادہ ہو تا ہے، اور نماز میں ہو جانے والی غلطیاں بھی معاف ہوتی ہیں. احادث میں بہت سے ایسے اذکار ثابت ہیں، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حیات طیبہ کیا کرتے تھے. ان میں سے چند اذ کار درج ذیل ہیں.
سید نا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ختم کرتے تو بآواز بلند "اللهُ أَكْبَرُ" پڑھتے تھے. اس کے بعد یہ پڑھتے: اَسْتَغْفِرُ اللهَ اسْتَغْفِرُ اللهَ اسْتَغْفِرُ اللهَ (تین مرتبہ) (صحیح البخاری :842)
پھر یہ کلمات پڑھتے:
اللَّهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
"اے اللہ ! آپ سلامتی والے ہیں، آپ سے سلامتی حاصل ہوتی ہے، آپ با برکت ہیں اے بزرگی اور عزت والے"
(صحیح مسلم: 591.592 (١٣٣٤)
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: "مجھے تم سے محبت ہے۔" میں نے عرض کیا: مجھے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے۔ فرمایا: نماز کے بعد ہمیشہ یہ دعا پڑھا کرو: رَبِّ أَعِنِّى عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
"اے میرے رب! مجھے مدد دے کہ میں آپ کی یاد، آپ کا شکر اور آپ کی خوب عبادت کرتا رہوں۔"
(سنن أبي داؤد: 1522؛ سنن النسائی: ۱۳۰۳)
سید نا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد یہ پڑھتے تھے:
لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِ مِنكَ الْجَد
"اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کی بادشاہی ہے اور اس کی حمدوثنا ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ انہیں کوئی روک سکتا جو آپ عطا کریں اور نہیں کوئی دے سکتا جو چیز آپ روک دیں اور نہیں فائدہ دے سکتی کسی صاحب حیثیت کو آپ کے عذاب سے اس کی حیثیت ۔"
(صحیح بخاری :844 ؛ صحیح مسلم : 593 (۱۳۳۸)
سیدنا عبداللہ بن زبیررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ختم کرتے تو یہ دعا پڑھتے:
لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَةَ إِلَّا بالله، لا إلهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
"اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کی بادشاہی ہے اور وہی سزاوار حمد وثنا ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ نہیں ہے طاقت نقصان سے بچنے کی اور فائدہ حاصل کرنے کی مگر اللہ کی توفیق) کے ساتھ نہیں ہے کوئی الہ مگر اللہ اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں نعمتیں پہنچانا اور فضل کرنا اس کا کام ہے، اسی کے لیے ہے اچھی تعریف ۔ نہیں ہے کوئی الہ مگر اللہ ، اسی کے لیے ہے ہماری اطاعت ، اگر چہ کافر براما نہیں ۔"
(صحیح مسلم: 594 (1343)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو ان کلمات کا نماز کے بعد ورد کرے گا، اُس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں گے تو بخشے جائیں گے"
سُبْحَانَ اللهِ ( 33 مرتبہ ) "اللہ پاک ہے۔" اَلْحَمْدُ لِلَّهِ (33 مرتبہ ) "ہر تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔" الله اكبر (33) مرتبہ ) "اللہ بہت بڑا ہے"
اور اس کے بعد سو کا عدد پورا کرنے کے لیے یہ دعا ایک مرتبہ پڑھے:
لا إله إلا الله وحدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
"اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور وہی سزاوار حمد وثنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔"
(صحیح مسلم: 597 (1352)
آیت الکرسی:
سیدنا ابو امامہ ہی اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا تو اس کو جنت میں داخل ہونے سے سوائے موت کے کوئی چیز نہیں روکتی ۔"
(عمل اليوم واللية للنسائي: ١٠٠)
یہ تھے وہ اذ کار جو اپ نے اپنی زندگی میں مستقل کیے. ان کے علاوہ بھی کئ دعائں اور ازکار اپ کیا کرتے تھے. ہمیں بھی چاہیے کہ ان اذکار کو با قاعدگی سے ہر نماز کے بعد کیا کریں.
الله تعالیٰ ہم سب کو سنّت کے مطابق نماز پڑھنے کی توفیق فرماۓ
امین!
دیگر موضوعات
