نماز پڑھنے کا طریقہ
نماز مسلمانوں پر دن میں پانچ مرتبہ فرض ہے، اور ہماری نماز اسی وقت قبول ہو گی جب ہم سنّت کے مطابق اپنی نماز مکمّل کریں گے . انشاءاللہ آج ہم آپ کو نماز کی بنیادی سنتیں اور طریقہ بتایں گے، جسے پڑھنے ک بعد آپ نماز کو بہتر تریقے سے پڑھنا سیکھ جایں گے. "انشاءاللہ"
نماز فجر دو رکعت اس طرح پڑھے کہ نمازی خواہ عورت ہو یا مرد دل سے نماز فجر کی نیت کر کے قبلہ کی طرف متوجہ ہو، زبان سے کسی قسم کی نیت نہ کرے اور سجدے کی جگہ پر نظر جما کر " اللہ اکبر" کے الفاظ سے تکبیرتحریمہ کہے اور پھر دعائے استفتاح پڑھے،
ایک دعائے استفتاح یہ ہے :
" سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ ، اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيم "
ترجمہ:
(اے اللہ تو پاک ہے، تعریف تیرے لیے ہے اور تیرا نام با برکت ہے اور تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، میں شیطان رجیم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔)
اس کے بعد سورہ فاتحہ پڑھے:
:
بسم الله الرحمن الرحيم (١)
(الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (٢) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (٣) مالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (٤) إِيَّاكَ نعبدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (٥) : اهْدِنَا الصِّرَاطَ اَلْمُسْتَقِيمَ (٦) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيْهِم غَيْرِالْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّائِينَ ٧)
(الفاتحہ : ۷-۱)
ترجمہ:
(ساری) تعریف اللہ کے ہے جو سارے جہاں کا پروردگار اور رحمن اور رحیم ہے، (وہ) مالک روز جزا ہے، ہم بس تیری تھی عبادت کرتے ہیں اور بس تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں، ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرما ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا ہے، نہ کہ ان لوگوں کا (راستہ) جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ ان کا جو گمراہ ہوئے۔
قادر ہونے پر اس پوری سورت کا عربی الفاظ میں تلاوت کرنا ضروری ہے کیونکہ قرآن عربی زبان ہی میں ہے اور ترجمہ اس کے مفہوم و معانی کا ہوتا ہے اور اس کے کلمات و حروف کا ترجمہ کر دینے سے اس کی بلاغت اور اعجاز ختم ہو جائے گا اور بعض حروف بھی ساقط ہو جائیں گے، پھر وہ قرآن نہیں رہ جائے گا۔
پھر " اللہ اکبر" کہتے ہوئے رکوع میں چلا جائے اور رکوع میں اپنے سر اور پیٹھ کو جھکائے اور اپنے دونوں ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ لے اور "سبحان ربی العظیم" کہے، پھر "سمع الله لمن حمدہ" کہتے ہوئے سر اٹھائے اور سیدھا کھڑا ہو جانے کے بعد "ربنا ولك الحمد" کہے، پھر " اللہ اکبر" کہتے ہوئے اس طرح سجدہ کرے کہ اس کے دونوں پیر کی انگلیاں اور گھٹنے اور دونوں ہاتھ اور چہرہ و ناک زمین پر ہوں اور سجدے میں "سبحان ربی الاعلی" کہے ، پھر" اللہ اکبر" کہہ کر بیٹھ جائے اور بیٹھ جانے پر "ربی اغفرلی" کہے پھر" اللہ اکبر" کہتے ہوئے دوسرا سجدہ کرے اور "سبحان رہی علی" کہے اور پھر" اللہ اکبر" کہتے ہوئے دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کرے جس طرح پہلی رکعت میں کی تھی ، پھر" اللہ اکبر" کہہ کر رکوع کرے، پھر رکوع سے سر اٹھائے، پھر سجدہ کرے ، پھر بیٹھے اور پھر دوسرا سجدہ کر کے بیٹھ جائے دوسری رکعت میں ہر جگہ وہی تسبیحات پڑھے جو پہلی رکعت میں کسی تھی، پھر یہ پڑھے "
" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلواتُ وَالطَّيِّبَاتُ ، السَّلام عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَ عَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ ان أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولَهُ، اللَّهمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْراهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ "
"تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں (یا تمام ادب و تعظیم کے کلمات ، ہماری نمازیں اور تمام صدقات اسی کے لیے ہیں) سلام ہو آپ پر اے نبی اور اللہ کی رحمت اور برکتیں، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے سب نیک بندوں پر میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، اے اللہ ! تو محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت فرمائی، تو حمد و ستائش کے لا ئق اور بزرگی والا ہے۔
پھر دائیں اور بائیں السلام عليكم و رحمة الله، السلام عليكم و رحمة الله کہہ کر دایں اور بایں سلام پھیر دے، اس طرح فجر کی نماز ادا ہو گئی۔
ظہر، عصر اور عشاء کی نمازیں چار چار رکعت ہیں، جن میں پہلی دو رکھتیں بعینہ اسی طرح پڑھی جائیں گی جس طرح فجر کی دو رکعت پڑھی گئی ہیں اور تشہد کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے "اللہ اکبر" کہہ کھڑا ہو جائے اور پہلی دو رکعتوں جیسی دو رکعتیں مزید پڑھے اور اس کے بعد یعنی چوتھی رکعت میں تشہد اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے اور دعا کر کے دونوں طرف سلام پھیر دے۔
مغرب کی نماز تین رکعت ہے، جن میں پہلی دو رکعتیں بالکل ویسے ہی پڑھے جس طرح فجر کی ادا کی گئی ہے اور دوسری رکعت میں تشہد کے بعد "اللہ اکبر" کہ کھڑا ہو جائے اور تیسری رکعت ظہر، عصر اور عشاء کی آخری رکھت جیسی ادا کرے، پھر رکوع و سجدہ کر کے دوسرے تشہد کے لیے بیٹھ جائے اور تشہد اور درود پڑھ کر دائیں اور بائیں سلام پھر دے.
نمازی کے لیے افضل یہ ہے کہ رکوع اور سجدے کی تسبیحات کومتعدد بار پڑھے۔